امریکی ائیر بیس پر زوردار دھماکہ،4 اہلکار زخمی

Jun 09, 2025 | 19:00:PM
امریکی ائیر بیس پر زوردار دھماکہ،4 اہلکار زخمی
کیپشن: امریکی فوجی اوکیناوا شہر کے گلیوں میں
سورس: CNA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  جاپان کے پریفیکچر (ضلع)اوکیناوا میں واقع کاڈینا امریکی ایئر بیس پر  اچانک ہونیوالے ایک دھماکہ سے علاقے میں افرا تفری مچی گئی ۔ دھماکے سے جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے چار اہلکارزخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزارت دفاع اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے موصولہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ  یہ حادثہ اسلحہ و گولہ بارود کے ذخیرے میں پیش آیا، جہاں عارضی طور پر بم رکھے گئے تھے جنہیں محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا جانا تھا۔جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے4  جوان اس دھماکے میں زخمی ہوئے، وہ دھماکے خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ اگرچہ دھماکہ شدید تھا، پھر بھی حکام نے واضح کیا ہے کہ قریبی علاقوں کے لیے کوئی انخلاء کا حکم جاری نہیں کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق صورتحال قابو میں ہے اور عام شہریوں کے لیے فی الحال کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اوکیناوا جاپان کا وہ علاقہ ہے جو طویل عرصے سے امریکی فوجی موجودگی کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہاں جاپان میں موجود امریکی فوجی اڈوں کا سب سے بڑا حصہ واقع ہے۔ یہاں کےعوام اور مقامی انتظامیہ کئی بار امریکی فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، لیکن جاپانی حکومت اس حوالے سے خاموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں شرح خواندگی 61 فیصد تک پہنچ گئی،40 فیصد خواجہ سرا پڑھے لکھے