پاکستان میں شرح خواندگی 61 فیصد تک پہنچ گئی،40 فیصد خواجہ سرا پڑھے لکھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک میں شرح خواندگی 61 فیصد تک پہنچ گئی،مرد 68 فیصد جبکہ خواتین میں شرح خواندگی 52.8 فیصد اور خواجہ سراؤں میں شرح خواندگی 40 اعشاریہ 15 فیصد ہے۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں 269 یونیورسٹیز موجود ہیں، جن میں پبلک سیکٹر کی 160 جبکہ پرائیوٹ سیکٹر کی 109 جامعات موجود ہیں،رپورٹ کے مطابق بجٹ میں ہائیر ایجوکیشن کیلئے 61.1 ارب مختص کیے گئے ہیں۔اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران 38 فیصد ہیں۔
خواجہ سراؤں میں شرح خواندگی 40 اعشاریہ 15 فیصد اور شہری علاقوں میں خواجہ سراؤں میں شرح خواندگی 42.4 فیصد ہے،دیہی علاقوں میں بسنے والے 32 اعشاریہ 94 فیصد خواجہ سراء پڑھے لکھے ہیں،خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 44.67 فیصد پڑھے لکھے خواجہ سراء ہیں، کے پی کے دیہی علاقوں میں خواجہ سراؤں میں شرح خواندگی 39.3 فیصد ہے، کے پی کے شہری علاقوں میں پڑھے لکھے خواجہ سراؤں کی شرح 48.5 فیصد ہے، پنجاب میں خواجہ سراؤں کے پڑھے لکھے ہونے کی شرح 41.5 فیصد ہے، پنجاب کے شہری علاقوں میں 43.4 فیصد پڑھے لکھے خواجہ سراء ہیں، پنجاب کے دیہی علاقوں میں خواجہ سراؤں میں شرح خواندگی کی شرح 34.5 فیصد ہے، سندھ میں خواجہ سراؤں میں پڑھے لکھے ہونے کی شرح 37.5 فیصد ہے،سندھ کے دیہی علاقوں میں 27 فیصد خواجہ سراء پڑھے لکھے ہیں، سندھ کے شہری علاقوں میں خواجہ سراؤں کے پڑھے لکھے ہونے کی شرح 39.3 فیصد ہے،بلوچستان میں 25 فیصد خواجہ سراء پڑھے لکھے ہیں،بلوچستان کے دیہی علاقوں میں 22 فیصد شہری علاقوں میں 29 فیصد خواجہ سراء پڑھے لکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں،مہنگائی پر قابو پالیا: وزیر خزانہ