لیسکوکاتمام صارفین کیلئےتھری فیزمیٹرزپرپابندی لگانےکافیصلہ

Jun 09, 2024 | 13:28:PM
لیسکوکاتمام صارفین کیلئےتھری فیزمیٹرزپرپابندی لگانےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)لیسکونے تمام صارفین کیلئےتھری فیزمیٹرزپرپابندی لگانےکافیصلہ کرتےہوئے ایم آر میٹرز لگانے کا کام شروع کردیا۔

حکومت بجلی چوروں کے خلاف سرگرم ہے اور اس کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہی،  اب ایک اہم قدم اٹھایاگیا ہے کہ  لیسکو کی جانب سے تمام تھری فیز میٹرز کی جگہ  اے ایم آر میٹرز لگائے جائیں گے، جس کا کام شروع کردیا گیا ہے،

اےایم آرمیٹرزلگانےسےصارفین کو20سے25ہزارروپےاضافی اداکرناہوں گے،اضافی رقم میٹر کی قیمت میں فرق ہونے کی وجہ سے وصول کی جائےگی،لیسکو اے ایم آر میٹرز کی خریداری 42 ہزار روپے کے حساب سے وصول کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈولفن ٹیم پر نشئیوں کا حملہ

ایم ایم آر میٹرز کی تنصیب سے اووربلنگ اور بجلی چوری میں کمی ہو گی جبکہ  آن لائن بلنگ کی جا سکے گی،سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے صارفین کو سہولتیں میسر ہوں گی۔

یاد رہے کہ قبل ازیں سولر سسٹم کے بائی ڈائریکشنل میٹر کو اے ایم آر سے تبدیل کیا گیاتھا۔