پاکستان میں کتنے لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی؟ معاون خصوصی صحت کا اہم ٹوئٹ

Jun 09, 2021 | 20:46:PM
پاکستان میں کتنے لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی؟ معاون خصوصی صحت کا اہم ٹوئٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ آج ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں مکمل ہو گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ آج ہم نے ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں لگا لی ہیں، ان کاکہناتھا کہ اس میں دو چیزیں انتہائی قابل غور ہیں ان سب کا شکریہ جنہوں نے یہ ممکن بنایا،معاون خصوصی نے کہاکہ فہرست لمبی ہونے کی وجہ سے ایک ٹویٹ میں بیان نہیں کی جاسکتی، یہ عمل جاری رکھنا اور بڑھانے کا عہد کرنا ہے تاکہ ہم نارمل حالات کی طرف لوٹ سکیں۔