اداکارہ رابعہ نے محبت کرنے والوں کو  اہم پیغام دیدیا

Jun 09, 2021 | 12:18:PM
اداکارہ رابعہ نے محبت کرنے والوں کو  اہم پیغام دیدیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ کسی سے پیار ہو جائے تو اپنے آپ تک محدود رکھیں۔شوبز شخصیات کو  چاہئے کہ عوام کے سامنے اپنی محبت کا تماشا نہ بنائیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کسی کا نام لینے سے گریز کیا ۔اداکارہ  رابعہ بٹ نے کہا کہ انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جو معاملہ چل رہا ہے اس میں ہم صحیح اور غلط کی بات نہیں کررہے ، ہم بات یہ کررہے ہیں کہ کیا آپ کی سابقہ محبت اس چیز کی مستحق ہے کہ سال یا دو سال بعد آپ اس کے خلاف بولنا شروع کردیں؟ اس سے تو آپ ایک دوسرے کے راز دوسروں کے ساتھ شئیر کر رہے ہوتے ہیں۔اداکارہ نے  کہا کہ اسے عزت دیں، اس کیلئے نہیں بلکہ اپنے انتخاب کو عزت دیں کیونکہ کبھی وہ آپ کی محبت یا پسندیدہ شخص ہوا کرتا تھا جس سے آپ دل کی بات شئیر کیا کرتے تھے۔

اداکارہ رابعہ کا کہنا تھا کہ باہر والے لوگ محض غلط باتیں کرنے کے بجائے اور کچھ نہیں کریں گے لہذا آپ کو اس میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔شوبز شخصیات کو اس معاملہ پر توجہ دینا ہو گی کیونکہ اس سے آپ کی محبت کا تماشا نہیں بنے گا۔

یہ بھی پڑھیںسنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کس کے ساتھ  فلمی کیرئیر کا آغاز کرینگی۔۔؟