سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کس کے ساتھ  فلمی کیرئیر کا آغاز کرینگی۔۔؟

Jun 09, 2021 | 09:56:AM
سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کس کے ساتھ  فلمی کیرئیر کا آغاز کرینگی۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے کپور کی صاحبزادی شنایا کپور بالی ووڈ میں اپنی فلمی زندگی کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔ شنایا کپور عشق و محبت پر مبنی موضوع پر  بنائی جانیوالی فلم میں کام کرینگی۔

بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں وہ کرن جوہر اور ششانک کھیتان کے پروڈکشن میں بننے والی فلم سے آغاز کریں گی، یہ عشق و محبت پر مبنی فلم ہوگی اس میں شنایا کے ساتھ لکشیہ للوانی اور گر فتح پیرزادہ نظر آئیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ شنایا کپور ،لکشیہ للوانی اور گر فتح پیرزادہ پچھلے چھ ماہ سے اداکاری کی ورکشاپس میں حصہ لے رہے ہیں۔

شنایا کپور  کے حوالے سے ایسا خیال تھا  کہ وہ فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۔3‘ سے فلموں کا آغاز کر سکتی ہیں لیکن اب یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ کرن جوہر اور ششانک کھیتان کے پروڈکشن والے پروجیکٹ سے قدم رکھیں گی ۔اس فلم کی شوٹنگ جولائی سے شروع ہونے والی تھی تاہم پروڈیوسروں لاک ڈاؤن مکمل طور پر کھلنے کے منتظر ہیں۔فلم کی کہانی کے ایک بڑے حصے کی شوٹنگ بیرون ملک میں ہو گی لہذا کوویڈ 19 کا ماحول کنٹرول ہونے کا انتظار ہے۔اس فلم کو 2022 میں سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج سے پی ایس ایل6 کا میلہ دوبارہ شروع، لاہور اور اسلام آباد کا ٹاکرا