آج سے پی ایس ایل6 کا میلہ دوبارہ شروع، لاہور اور اسلام آباد کا ٹاکرا

Jun 09, 2021 | 09:19:AM
آج سے پی ایس ایل6 کا میلہ دوبارہ شروع، لاہور اور اسلام آباد کا ٹاکرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ6کے بقیہ میچز  آج سے ابوظہبی  کے شیخ زید اسٹیڈیم میں شروع ہونگے، آج ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ  ہوگا جس میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ  آمنے سامنے ہو ں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق21 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز میں مجموعی طور پر 6 ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے(پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔

اسلام آباد  یونائیٹڈ کی ٹیم میں حسن علی ، عثمان خواجہ اور شاداب خان جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں جب کہ محمد حفیظ ، راشد خان اور شاہین آفریدی لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موذی  کورونا مزید 77افراد کی جان لے گیا،1 ہزار118 نئےکیسز  رپورٹ