مفت نمبر پلیٹس کی تقسیم پر ایکسائز پولیس برہم ، این جی او کے کارکنان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسانیت کی خدمت گلے پڑ گئی ، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نارتھ کراچی فائیو ایل میں نوجوان فائونڈیشن کی جانب سے شہریوں کو فری نمبر پلیٹ دینے پر ایکسائز پولیس بپھر گئی۔
ایکسائز افسر نے موٹر سائیکلوں کی فری نمبر پلیٹس تقسیم کرنے والے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرکے بلال کالونی تھانے لاک اپ کر دیا۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے نارتھ کراچی فائیو ایل میں کارروائی کرتے ہوئے نوجوان فائونڈیشن کی جانب سے شہریوں کو فری نمبر پلیٹس کی تقسیم پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران ایکسائز پولیس نے متعدد نوجوانوںکو گرفتار کر کے بلال کالونی تھانے منتقل کر دیا۔
نوجوان فائونڈیشن کے چیئرمین فیضان حسین کا کہنا ہے کہ ہم شہریوں کی مدد کے لی ے مفت نمبر پلیٹس فراہم کر رہے تھے، جوکسی لحاظ سے غیر قانونی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پوسٹ آفس کی تاریخ کی سب سے بڑی ناانصافی بے نقاب