سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی

Jul 09, 2025 | 20:29:PM
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہو گیا،10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 33 ڈالر کی کے بعد 3 ہزار 292 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا