سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 33 ہزار کی حد کھو دی

Jul 09, 2025 | 11:34:AM
سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 33 ہزار کی حد کھو دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت رجحان کے بعد مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیااور انڈیکس میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبا منفی زون میں چلا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس میں 988 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 32 ہزار414 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماحولیاتی لیوی لگنے کے بعد ہنڈا نے کاروں کی قیمتوں میں 2 لاکھ تک اضافہ کر دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس بڑے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا، گزشتہ ہفتے کاروبار مثبت زون میں رہنے سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا تھا۔