پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Jul 09, 2022 | 12:48:PM
پاکستانی سفیر مسعود خان،امریکی صدر،بائیڈن،ملاقات،دوطرفہ تعلقات
کیپشن: جوبائیڈن سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے: مسعود خان/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی صدر سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اوول آفس وائٹ ہاؤس میں ہوئی، اس موقع پر مسعود خان اور صدر جوبائیڈن نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:اب ہر ماہ خصوصی الاؤنس دیا جائے گا، بڑی خبر آگئی

ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن سے ملنا اعزاز کی بات ہے، صدر جوبائیڈن سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔