اب ہر ماہ خصوصی الاؤنس دیا جائے گا، بڑی خبر آگئی

Jul 09, 2022 | 12:29:PM
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،فیکلٹی،سٹاف،خصوصی الاونس،معاوضہ
کیپشن: جی سی یو سینڈیکیٹ نے الاؤنس کی منظوری دے دی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اپنی فیکلٹی اور سٹاف کو ہر ماہ خصوصی الاؤنس دے گی۔

 فیکلٹی اور سٹاف کو 4960 سے لیکر 28000 تک کا خصوصی الاؤنس دیا جائے گا،یونیورسٹی کیجانب سے کالاشاہ کاکو نیو کیمپس منتقل ہونے والی فیکلٹی اور سٹاف کے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں:سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا بڑا حکم

فیکلٹی اور سٹاف کو 4 ہزار 960 سے لیکر 28 ہزار تک کا خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔ یونیورسٹی کی جانب سے کالاشاہ کاکو نیو کیمپس منتقل ہونے والی فیکلٹی اور سٹاف کے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

 گریڈ 1 سے چار کے ملازمین کو 4 ہزار 960 روپے معاوضہ دیا جائے گا، گریڈ 5 سے 11 کے ملازمین کو 6 ہزار 240 روپے الاؤنس دیا جائے گا، گریڈ 12 سے 16 کے افسران و ملازمین کو 11 ہزار 200 روپے اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔

 گریڈ 17 اور 18 کو 20 ہزار اور گریڈ 19 سے 20 کے افسران کو 24 ہزار 880 روپے کا الاؤنس دیا جائے گا جبکہ گریڈ 21،22 کے افسران کو 28000 روپے کا خصوصی الاؤنس ملے گا۔ لاافسران و ملازمین کو ایک سال تک ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ جی سی یو سینڈیکیٹ نے الاؤنس کی منظوری دے دی۔