راولپنڈی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشادقریشی) راولپنڈی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا۔
راولپنڈی کے علاقہ ٹنچ بھاٹہ میں گُزشتہ روز ایک پولیس اہلکار نے اپنی اہلیہ واور دیگر افراد پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس واقعہ میں 62 سال کا دیار خان زخمی ہوا تھا۔ آج وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
دیار خان کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
آج اس کی وفات کے بعد مقتول کا پوسٹ مارٹم ہوا اور رپورٹ جاری کر دی گئی۔
افسوسناک واقعہ تھانہ آر اے بازار کی حدود ٹینچ بھاٹہ میں پیش آیا تھا ۔ فائرنگ کا واقعہ مبینہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ فائئرنگ کرنے والا پولیس اہلکار اس واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کیلئے پ چھاپے مار رہے ہیں۔ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔