پی ٹی آئی کو مذاکرات سیاسی جماعتوں  سے ہی کرنا ہونگے، بیرسٹر عقیل

اگرمذاکرات ہوں گے تو ہر  چیز ٹیبل پر رکھنی ہو گی ،پی ٹی آئی رہنما شیر علی ارباب

Jan 09, 2026 | 22:10:PM
پی ٹی آئی کو مذاکرات سیاسی جماعتوں  سے ہی کرنا ہونگے، بیرسٹر عقیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جہاں سے پی ٹی آئی بات کرنا چاہتی تھی انہیں پتا چل گیا ہے کہ وہاں سے  بات نہیں ہو گی بات سیاسی جماعتوں کے بیچ میں ہی ہو گی۔

24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ  ہمیں 2018 کے الیکشن سے مسئلہ ہے انہیں 2024 کے تو بہتر نہیں ہے کہ ہم انتخابی اصلاحات پر بات کریں ۔ہم نے ہر دفعہ مذاکرات کی دعوت دی  ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پہل کر دی ہے آئیں بیٹھیں بات کا آغاز تو ہو،تو پھر  ہوسکتا ہے  ملاقات بھی ہو جائے، یہ تو ممکن نہیں ہو گا کہ آپ کہیں  پہلے ملاقات کروائیں پھر مذاکرات ہوں گے۔پیر کو قومی اسمبلی کے سیشن میں  ہو سکتا ہے لیڈر آف اپوزیشن کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات حل ہو جائیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شیر علی ارباب نے کہا کہ  اگر مذاکرات ہوں گے تو ہر  چیز ٹیبل پر رکھنی ہو گی ،  حکومت کے پاس اتنا اختیار نہیں ہے کہ پارٹی قیادت کی عمران خان سے ملاقات کرواسکیں ۔ایک جماعت جیتی ہوئی ہے اسے آپ کہتے ہیں ہے یہ دہشت گرد ہیں دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں جو غلطیاں ہم نے کی ان پر بھی بات ہونی چاہیے جو انہوں نے کی اس پر بھی بات ہونی چاہیے ۔اگر  پارٹی کی عمران خان سے ایک دو ملاقاتیں ہو جائیں تو چیزیں آگے  جاسکتی ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار  میجر جنرل)ر( زاہد محمود نے کہا کہ   اس وقت   جو پاکستان کو انٹرنیشنل ماحول ملا ہوا ہے ٹرمپ نے پوری دنیا کو ہلا دیا ہے وہا ں پاکستان کو  وہاں پاکستان کو سپورٹ  ملی ہوئی ہے۔ حکومت کو مذاکرت کو لیڈ کرنا ہو گا، پی ٹی آئی کو  مذاکرات کیلئے شرطیں نہیں لگانی چاہیے  سب کو اپنی اپنی جگہ سے پیچھے ہٹنا چاہیے خود بخود چیزیں چلیں گی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: