2 لڑکیوں سے 20 افراد  کی اجتماعی زیادتی۔۔ سندھ ہائیکورٹ کا سخت نوٹس

Feb 09, 2022 | 14:55:PM
 چیف جسٹس ،سندھ ہائیکورٹ، نو کوٹ ، بچیوں، اغوا ، زیادتی ، میر پور خاص،طلب 
کیپشن:  متاثرہ خاتون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نو کوٹ میں 2 بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے میر پور خاص کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نو کوٹ میں 2 بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقع کی شائع ہونے والی خبروں کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نوٹس لے لیا،چیف جسٹس احمد علی شیخ نے میرپور خاص کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کرلیا، چیف جسٹس نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپور خاص کو 15 فروری دوپہر 12 بجے رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
   خیال رہے کہ اتوار کو نوکوٹ تھانہ کی حدود میں میں اسلحہ بردار ملزمان ایک گھر میں گھس کر 13 سالہ بچی سمیت 2 لڑکیوں کو اغوا کرلیا، درندوں نے انہیں رات بھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اگلے روز لڑکیوں کو ایک پولیس اہلکار کے گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  بیوی کا سر قلم کرکے سڑکوں پر گھمانے والا  درندہ گرفتار