بیوی کا سر قلم کرکے سڑکوں پر گھمانے والا  درندہ گرفتار

Feb 07, 2022 | 10:59:AM
بیوی کا سر قلم کرکےسڑکوں پر گھمانے والا ملزمگرفتار
کیپشن: بیوی کا سر قلم کرنیوالا ملزم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں سوشل میڈیا پر ایک شخص کو سڑکوں پرچلتے دیکھا گیا تھا جس کے ہاتھ میں ایک خاتون کا تن سے جدا کیا گیا سر موجود تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی نیم سرکاری ’ایلنا‘ نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کرنے کا الزام ہے۔

پولیس نے ملزم اور اس کے بھائی دونوں کو حراست میں لے کران سے پوچھ گچھ کی ہے۔ دونوں نے پولیس کے سامنے قتل کی گھناؤنی واردات کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میڈیکل داخلوں سے محروم طلباء کیلئے بڑی خوشخبری
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں افراد کو ان کے جرم کے چار گھنٹے بعد  جنوب مغربی شہر اہواس سے گرفتار کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کو  ہزاروں لوگوں نے دیکھا جس میں ایک شخص کو ایک ہاتھ میں بڑا چاقو اٹھائے اور دوسرے ہاتھ میں دوسرے ہاتھ میں لمبے بالوں والا کٹا ہوا سر پکڑا ہوا ہے۔

"ایلنا" نے پولیس افسر کرنل سہراب حسین نژاد کے حوالے سے بتایا کہ "ملزموں نے پولیس تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کیا جس کے بعد ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7۔۔ لاہور میں آرمی اور رینجرز طلب

رپورٹ میں کہا گیا کہ قتل کے اس گھناؤنے جرم کی ممکنہ وجہ گھریلو ناچاقی ہوسکتی ہے لیکن  اس کیس کی مزید تفتیش ہو رہی ہے۔ پولیس نے دونوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے قتل کے بارے میں یا ریکارڈنگ سے مزید تفصیلات فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیںپاکستانی ہونے کی سزا۔۔ 5 سالہ  بچی  سے زیادتی۔۔ ہاتھ اور گردن کو رسی سے باندھ  کر تشدد
  دوسری جانب ایرانی پریس کنٹرول کمیٹی نے ہفتے کے روز اہواز میں ایک قاتل کی خبریں اور ویڈیو کلپس شائع ہونے کے بعد "رکنا" نیوز سائٹ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا۔ اس ویب سائٹ پرایک شخص کا اپنی 17 سالہ بیوی کا سر قلم کرنے کی خبر شائع کی گئی تھی۔