میڈیکل داخلوں سے محروم طلباء کیلئے بڑی خوشخبری

Feb 07, 2022 | 09:45:AM
میڈیکل داخلوں سے محروم طلبا کیلئے خوشخبری
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل داخلوں سے محروم طلباء کا میرٹ دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دے دیا، یو ایچ ایس کو نمبر بہتر بنانیوالے طلباء کو میرٹ لسٹ میں دوبارہ شامل کرنے کا بھی حکم ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان نے فاطمہ ندیم کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، درخواستگزاروں کی جانب سے بیرسٹر ہارون دوگل سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے جج کی ذمہ داری ہے وہ ہر اس شہری کے بنیادی حقوق کا بھی تحفظ کرے۔ جس نے عدالت سے رجوع بھی نہ کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند۔۔ طلبا کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

 یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تکنیکی بنیادوں پر درخواستگزار سمیت 27 طلباء کو داخلوں سے محروم کررہی ہے، میڈیکل داخلہ پالیسی میں شامل نکات آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک وارڈن کو چلتی گاڑی پر گھسیٹنے کے واقعہ میں اہم پیش رفت

فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 27 طلباء کی امپرووڈ نمبروں کیساتھ میرٹ لسٹ میں شامل کرنے درخواستیں بلاجواز خارج کی گئیں، انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے حتمی نتائج آنے کے بعد اس رزلٹ کو مزید بہتر بنانا ہر طالبعلم کا حق ہے۔