ٹریفک وارڈن کو چلتی گاڑی پر گھسیٹنے کے واقعہ میں اہم پیش رفت

Feb 06, 2022 | 12:48:PM
ٹریفک وارڈن کو گھسیٹنے کا معاملہ اہم پیش رفت
کیپشن: ٹریفک وارڈن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹریفک وارڈن کو کار سوار کی جانب سے چلتی گاڑی پر گھسیٹنے کے واقعہ پر گوالمنڈی پولیس نے ٹریفک وارڈن فیاض احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں اقدام قتل، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ چوک میو ہسپتال نسبت روڈ پر پٹرولنگ آفیسر فیاض نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑی کو روکا، کار ڈرائیور کاغذات دینے کی بجائے وارڈن سے گل و گیر ہوگیا۔

لاہور کے علاقہ نسبت روڈ پر شہری نے ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی۔ وارڈن شدید زخمی ، ملزم فرار۔#Lahore pic.twitter.com/BLeob06Qv4

 یہ بھی پڑھیں: بارش ہو گی یا نہیں۔۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

نامعلوم کار ڈرائیور نے وارڈن کو ہٹ کیا اور کار ڈرائیور وارڈن کو دو سو میٹر تک بونٹ پر بٹھا کر گھسیٹتے ہوئے فرار ہوگیا۔ کار سوار کی ٹکر سے وارڈنز کو شدید چوٹیں آئیں جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

  یہ بھی پڑھیں: پانچ روز تک گہرے کنویں میں پھنساننھا ریان زندگی کی بازی ہار گیا