پانچ روز تک گہرے کنویں میں پھنساننھا ریان زندگی کی بازی ہار گیا

Feb 06, 2022 | 09:57:AM
بچہ جاں بحق ، مراکو
کیپشن: پھنسے ہوئے لڑکے کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مراکش میں پانچ روز سے گہرے کنویں میں پھنسا 5 سالہ لڑکاچل بسا۔

تفصیلات کے مطابق امدادی ٹیمیں گزشتہ شام لڑکے کوکنویں سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی تھیں جبکہ آپریشن میں ظاہری کامیابی کی تھوڑی ہی دیر بعد ریان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

پانچ سالہ ریان کھیل کود کے دوران 104 فٹ گہرے کنویں میں جا گرا تھا ۔یہ واقعہ مراکش کے شمالی پہاڑی علاقے باب بّرد میں پیش آیا۔ ننھے لڑکے کو کنویں سے نکالنے کی کوششیں 5 روز جاری رہیں۔مراکشی حکام نے جائے وقوعہ کے قریب فضائی ایمبولینس بھیجی تھی تاکہ کنویں سے نکالن کے بعد  بچے کو قریب ترین ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔

ریان کے والد کا کہنا تھا کہ میری غفلت کی وجہ سے ایسا ہوا۔ حادثے کی رات ایک لمحے کے لیے نہیں سو سکا‘۔  

 یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد سے متعلق اہم خبر