بارش ہو گی یا نہیں۔۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

Feb 06, 2022 | 10:52:AM
بارش ہو گی یا نہیں محکمہ موسمیات نے اہم پیشنگوئی کردی
کیپشن: موسم ابرآلود فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد جبکہ ملک دیگر حصوں میں  موسم جزوی  طور پرابر آلود رہے گا، بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم ابرآلود رہنے اوربارش نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھند کاراج۔۔ موٹروے مختلف مقامات سے بند

لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔ شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا  تناسب 71 فیصد ہوگا، موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ روز تک گہرے کنویں میں پھنساننھا ریان زندگی کی بازی ہار گیا

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 172 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔