پتوکی میں اقدام خودکشی کرنے والی خاتون لاہور کے جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی

Aug 09, 2026 | 20:09:PM
پتوکی میں اقدام خودکشی کرنے والی خاتون لاہور کے جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اسرار خان) پتوکی میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر فصلوں میں استعمال ہونے والا سپرے پینے والی 25 سالہ خاتون لاہور کے جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

 پولیس کے مطابق نیلم نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر سپرے پی لیا تھا  جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون دوران علاج جانبر نہ ہوسکی۔

واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو اطلاع کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں  :  آج رات اور کل تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئیں گے، موسم کی نئی فورکاسٹ آ گئی