واجد علی بغدادی کا نیا پنجابی میوزک ویڈیو ریلیزہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکار واجد علی بغدادی کا نیا پنجابی میوزک ویڈیو ’’ میرے ڈھولے دا دنیا‘‘ ریلیز کردیا گیا۔
اس گانے میں معروف ماڈل وجیہہ علی اوراداکار و فلم پروڈیوسر صمد عارض مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئے ہیں، میوزک ویڈیو کی پروڈکشن KAB G Productions کے بینر تلے مکمل کی گئی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر بھی صمد عارض ہیں،گانے کی شاعری شفیع زخمی کی ہے جبکہ عبداللہ افضل نے کوآرڈینیٹ کیاہے، پراجیکٹ میں اعلیٰ معیار کی پروڈکشن کے ساتھ منفرد انداز اپنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے
پروڈیوسر صمد عارض کا کہنا ہے کہ اس میوزک ویڈیو کو خوبصورت سیٹ پر تیار کیا گیا ہے، جس میں معیار اور جدت کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، اس پنجابی فوک گانے کو نا صرف پاکستان بلکہ جہاں جہاں میوزک اورپنجابی کے شائقینِ ہیں وہاں اسے پسندکیاجارہاہے،واجد علی بغدادی نے اپنے سابقہ گانوں کی طرح اس کو بھی بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔