طلبا کیلئے اہم خبر! امتحانات ملتوی،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال خان نیازی)اسلام آباد میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے باعث ریڈ زون میں موجود 3 امتحانی مراکز پر آج اور کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، جن کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول فاربوائزجی سکس فور میں سینٹر اے اور بی میں امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ماڈل سکول فارگرلزپرائم منسٹر اسٹاف کالونی جی فائیو میں بھی نو اور دس اپریل کو شیڈول امتحان نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں متعلقہ طلبا کو نئے شیڈول کا انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت بزنس ٹو بزنس تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے:وزیراعظم