حکومت بزنس ٹو بزنس تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے:وزیراعظم

Apr 09, 2026 | 12:43:PM
حکومت بزنس ٹو بزنس تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے:وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سروس لانگ مارچ ٹائرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین جن یانگ شینگ کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین سروس لانگ مارچ جناب جن یانگ شینگ نے پاکستان میں سرمایہ کار دوست نظام اور حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی، وزیراعظم کو سروس لانگ مارچ ٹائرز کی نئی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بزنس ٹو بزنس تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، پاکستان ایک پائیدار، شفاف اور سہولیات پر مبنی سرمایہ کاری نظام پر یقین رکھتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ آسانی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ، امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں:پاکستان

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ منصوبے (جوائنٹ وینچرز) دونوں ممالک کی معیشت کیلئے نہایت اہم ہیں، کیونکہ ان سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، ٹیکنالوجی کا تبادلہ ہوتا ہے اور برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی برآمدات پر خاص توجہ دے رہی ہے اور سال 2024-2025 میں اس کا ایکسپورٹ ریونیو 54 ملین امریکی ڈالرز رہا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔