عامر لیاقت نے اہلیہ کو عمران خان سے تشبیہ کیوں دی؟ ویڈیو وائرل

Apr 09, 2022 | 19:56:PM
تحریک انصاف، رکن قومی اسمبلی، عامر لیاقت، نئی ویڈیو وائرل
کیپشن: دانیہ شاہ، عامر لیاقت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کو چھوڑنے والے اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اہلیہ کی تعریفیں کررہے ہیں اور باتوں میں دانیہ شاہ کو عمران خان سے تشبہہ بھی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت آج کل مشکلات میں گھیرئے ہیں اور حکومت مخالف بیانات بھی ان کے سامنے آرہے ہیں، عامر لیاقت کی اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دانیہ کی تعریفیں کررہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامرلیاقت کہہ رہے ہیں کہ ' میں آپ کو بتاؤں چونکہ یہ گاؤں کی ہے اور وہاں کی مثالیں بہت دیتی ہے اور بہت دانا لڑکی ہے اس لئے دانیہ ہے۔ یہ مجھے خود کہتی ہے جب میں پریشان رہتا تھا کیا آپ دیکھ کیوں رہے ہیں؟ ضرورت کیا ہے؟ چھوڑیں۔
بلکہ کل کہہ رہی تھی یہ وہ لوگ ہیں جو سامنے تو بڑی تصاویر بنواتے ہیں اور پیٹھ پیچھے گالیاں دیتے ہیں، اس کو اتنا پتہ ہے،یار یہ لفٹ نہیں کراتے،اور اس معاملے میں یہ عمران خان کی طرح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منحرف ارکان پر تاحیات نااہلی کے اطلاق کیلئے صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر