پیاسے کنگ کوبرا کو پانی پلانے کی ویڈیو وائرل

Oct 08, 2021 | 23:03:PM
کنگ کوبرا ، پانی، پلانے، کی، ویڈیووائرل
کیپشن: کنگ کوبرا کو پانی پلانے کی ویڈیو،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ  ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیاسے کنگ کوبرا کو پانی پلایا گیا۔پھر کیا ہوا۔

تفصیلات کےمطابق  اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیاکہ 10،8 فٹ لمبے کوبرا نے کسی پر حملہ نہیں کیا اور یہاں تک اپنے پاس کھڑے شخص کو بھی کچھ نہیں کہا، حالانکہ ہم سے اکثر سانپ کو دیکھتے ہی کانپنے لگتے ہیں ۔

بھارت میں پیش آنے والے اس واقعہ کی ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں پیاسا سانپ رینگتے ہوئے پانی کی تلاش میں رہائشی بستی میں آگیا جس کو دیکھ لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں مگر ایک شخص نے محسوس کیا کہ اس سانپ  کو پیاس لگی ہے تو وہ ہمت کرکے اس کے پاس ایک برتن لے کرگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان برتن پانی سے بھر کراس کو پلا رہا ہے اس کے ساتھ کوبرا کو نہلا بھی رہا ہے، وہاں موجود کسی شخص نے اس پورے واقعہ کی ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:حاضر دماغی نے کمال کر دیا۔۔ویڈیو دیکھ کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جا ئینگے