حاضر دماغی نے کمال کر دیا۔۔ویڈیو دیکھ کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جا ئینگے

Oct 08, 2021 | 22:20:PM
نیو جرسی،پولیس،شیرف،حادثہ
کیپشن: پولیس افسر جائے حادثہ پر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوجرسی پولیس افسروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہےکہ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند سیکنڈز کی حاضر دماغی سے کیسے کسی بڑے حادثہ سے بچا جاسکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق  گیٹ سٹی میں پولیس آفیسر جیسیکا ہائی وے 23 پر کھڑی اپنے ساتھی افسر میتھیو سٹیوراٹ کے ساتھ ایک حادثے کی تفتیش کررہی تھیں کہ اچانک میتھیو ان پر جھپٹا اور انہیں ایک سائیڈ پر کردیا۔ اتنے میں سامنے سے آنے والی بے قابو کار شیرف کی گاڑی سے ٹکرائی اور اگر جسیکا ادھر ہی کھڑی رہتی تو کسی صورت نہیں بچ سکتی تھیں۔ان کو بچانے والےمیتھیو سٹیوارٹ کو ہلکی پھلکی خراشیں آئیں جبکہ جیسکا بالکل محفوظ رہیں۔ یہ سارا واقعہ پولیس گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگے کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔جس پر سو شل میڈیا صارفین اپنے اپنے انداز سے تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:منیب بٹ کی دلہن بنی علیزے شاہ کی تصاویر وائرل۔۔ایمن کو بڑا جھٹکا لگ گیا؟