ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

Oct 08, 2021 | 17:59:PM
قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ  کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیاں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق صہیب مقصود انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ اعظم خان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ حیدر علی اور شاہ نوازدھانی بھی  قومی ٹیم کے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔اعظم خان ،خوشدل شاہ اورمحمد حسنین اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔جبکہ صہیب مقصود کی اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی ۔صہیب مقصود کا لوئر بیک کا ایم آر آئی اسکین چھ اکتوبر کو کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17اکتوبر سے 14نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلاجائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24اکتوبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس۔۔ افغانستان کی صورتحال پر غور