سینٹ قائمہ کمیٹی اجلاس، علی محمد خان اور چئیرمین کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

Oct 08, 2021 | 14:40:PM
سینٹ، قائمہ کمیٹی ، اجلاس
کیپشن: سینٹ ہال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کےاجلاس میں  اس وقت دلچسب صورتحال پیدا ہو گئی جب وفاقی وزیر علی محمد خان اور چئیرمین کمیٹی میں جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کےمطابق سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کےاجلاس کے دوران تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر علی محمد خان نے قائداعظم محمد علی جناحؒ  کے کراچی اور پشاور کے خطابات سے اقتباسات پڑھنا شروع کئے، انہوں نے کہا یہ تمام فرمودات اسٹیبلشمنٹ، وکلا اور سیاستدانوں کے لئے یکساں سودمند ہیں۔ اس موقع پر چئیرمین کمیٹی نے علی محمد خان کو برجستہ جواب دیا کہ آپ سے گزارش ہے کہ یہ تمام فرمودات وزیراعظم کی موجودگی میں کابینہ کو بھی پڑھ کر سنائیں۔ علی محمد خان نے جواب دیا کہ میں “آیت الکرسی” خود پر دم کرنے کے بعد ضرور سنا دونگا۔

 یہ بھی پڑھیں: چھوٹی سےغلطی۔۔۔ کوئی بھی مرد میرا پارٹنر بننے کو تیار نہیں، لڑکی کی دہائی