چھوٹی سےغلطی۔۔۔ کوئی بھی مرد میرا پارٹنر بننے کو تیار نہیں، لڑکی کی دہائی

Oct 08, 2021 | 10:43:AM
الزبیتھ ، ٹک ٹاک، ایچ آئی وی
کیپشن: @elzbthhope/Tiktok
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کبھی کبھی  چھوٹی سے انسانی غلطی برے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے ، ایسا ہی ایک واقعے میں برطانیہ کے ڈاکٹروں کی ایک غلطی نے لڑکی کی زندگی ہی برباد کر ڈالی اور اس کا بوائے فرینڈ اس کو تنہا چھوڑ کر الگ ہو گیا۔

برطانوی اخبار ’دی سن ‘کے مطابق الزبتھ ہوپ نامی لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @elzbthhopeپر  ایک ویڈیو پوسٹ کرکے بتایا ہے کہ 6سال قبل ڈاکٹروں نے غلطی سے اس میں ایچ آئی وی کی تشخیص کر ڈالی۔ جب اس کے بوائے فرینڈ کو پتا چلا کہ وہ ایچ آئی وی جیسے موذی وائرس کی شکار ہو چکی ہے تو اس نے فوری اس سے تعلقات ختم کر لئے۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے الزبتھ کو بتایا کہ اسے ایچ آئی وی لاحق نہیں ہوا بلکہ کسی اور خاتون کی ٹیسٹ رپورٹ غلطی سے اس کے نام سے جاری ہو گئی ۔ الزبتھ  کا کہنا ہے کہ مجھے لوگوں کو یہ یقین دلانے میں کئی سال لگ گئے کہ مجھے ایچ آئی وی نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کی اس غلطی کی وجہ سے مجھے جو ذہنی صدمہ لاحق ہوا، اسے میں آج تک بھگت رہی ہوں،الزبتھ نے بتایا ہے کہ جب تک ڈاکٹراپنی غلطی کا اعتراف کرتے اور مجھے اس ذہنی اذیت سے نجات دلاتے، یہ بات کافی پھیل گئی اور کوئی بھی مرد میرا پارٹنر بننے کو تیار نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:  قسمت ہو تو ایسی۔۔  گورے کا پہلے ہی نشانہ ٹچ  بیٹھ گیا