رہائی کے بعدبیٹے کو ساتھ لیکر گھر واپس آئیں۔۔گوری خان کی خواہش

Oct 08, 2021 | 11:35:AM
شاہ رخ خان ،کوری اور آریان خان
کیپشن: آریان کی درخواست ضمانت پر آج سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر آج عدالت میں سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ اتفاقاََ آج شاہ رخ خان کی اہلیہ اور آریان خان کی والدہ  گوری خان کی سالگرہ بھی ہے تو یقیناََ وہ پر امید ہوں گی کہ اِن کی 51ویں سالگرہ زندگی کی سب سے بہترین ثابت ہو اور وہ آج رہائی کے بعد اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر گھر واپس آئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی تھی۔

مذکورہ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے ایک روزہ، پھر 3 روزہ اور پھر 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا تھا جس کے بعد آریان خان کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    صرف جسم کی نہیں اپنی ذہنی تربیت بھی کریں ۔۔ عمر اکمل کا اہم مشورہ