صرف جسم کی نہیں اپنی ذہنی تربیت بھی کریں ۔۔ عمر اکمل کا اہم مشورہ

Oct 08, 2021 | 11:13:AM
عمر اکمل
کیپشن: عمر اکمل کا اہم مشورہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے اپنے مداحوں کو جسمانی اور ذہنی تربیت سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کا مداحوں کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ ’صرف اپنے جسم کی تربیت نہیں بلکہ اپنے ذہن کی بھی تربیت کریں اور کبھی ہمت نہ ہاریں،امریکا میں موجود عمر اکمل کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کو ایک اہم مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ کرکٹر عمر اکمل آج کل امریکا میں موجود ہیں،انہوں نے امریکا جانے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کچھ عرصہ امریکا میں قیام کروں، سپورٹرز سے دعاؤں کی ضرورت ہے ۔ 
 یہ بھی پڑھیں:    سوئی سدرن گیس کمپنی کا3 دن CNG بند کرنے کا اعلان