ہریتھک روشن کی شاہ رخ خان سے ہمدردی،کنگنا رناوت کی سخت تنقید

Oct 08, 2021 | 00:54:AM
کنگنا رناوت ،ہریتھک روشن
کیپشن: کنگنا رناوت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی وڈ کے معروف  ہیرو ہریتھک روشن نے  انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے بیٹے کے حق میں ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔ ریتھک کی اس پوسٹ پر متعدد بالی وڈ اداکاروں نے پسندیدگی کا اظہار کیا جن میں عالیہ بھٹ، سنجے کپور و دیگر شامل ہیں۔خود آریان خان کی بہن اور شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان نے بھی اس پوسٹ کو لائک کیا تاہم انہوں نے کوکقئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ہریتھک کی پوسٹ کے فوری بعد ہی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا بھی اس حوالے سے بیان بھی سامنے آگیا۔کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر اسٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ آریان خان کی یہ  غلطی انہیں بہت کچھ سکھائے گی اور انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا ۔کنگنا نے کہا کہ ہم غلطیاں کرتے ہیں لیکن ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے جبکہ اب تمام مافیا پپو آریان کے دفاع میں آگئے ہیں۔

انہوں نے ہریتھک کا نام لیے بغیر لکھا کہ ’یہ اچھا ہے کہ اگر کوئی مشکل میں ہے تو اس کے بارے میں غلط باتیں نہ کی جائیں تاہم یہ مجرمانہ فعل ہے کہ انہیں یہ احساس دلایا جائے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔خیال رہے کہ ہریتھک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان قانونی جنگ بھی جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے کے سخت مخالف ہیں۔ کنگنا رناوت نے 2016 میں ریتھک روشن پر سنگین الزامات لگائے تھے جس پر اداکار نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا جب کہ کنگنا نے بھی ریتھک کے خلاف قانونی نوٹس بھیجا تھا۔

2016 میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں ریتھک روشن نے دعویٰ کیا تھاکہ 2013 سے 2014 کے درمیان انہیں کنگنا رناوت کی آئی ڈی سے سیکڑوں ای میل بھیجی گئیں اور انہوں نے کنگنا کے ساتھ اپنےکسی بھی قسم کے تعلق کو بھی ردکیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری ۔۔۔ہریتھک روشن بھی میدان میں آگئے