صدر مملکت آصف علی زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

Nov 08, 2025 | 22:25:PM
صدر مملکت آصف علی زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے حالیہ سیاسی معاملات پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا اور پارلیمانی امور سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی بات چیت کی، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :اپوزیشن اتحاد کا 27 ویں ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان