اپوزیشن اتحاد کا 27 ویں ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )قومی اسمبلی و سینیٹ میں نامزد اپوزیشن لیڈر و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور وائس چیئرمین علامہ ناصر عباس نے ملک گیر تحریک کا اعلان کر دیا۔
سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے کیا قوم 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اُٹھ کھڑی ہو، علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کے اندر جمہوری ادارے مفلوج کردیئے گئے ہیں، آئینی اقدامات کرکے طاقتوروں کو مزید طاقت دے دی گئی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان 1971 کے بعد ایک نئے خطرناک موڑ پر کھڑا ہوچکا ہے ، کل رات ہم سب ساڑھے آٹھ بجے ایک نعرہ لگائیں گے۔
’’ اس دستور کو صبح بے نور کو میں نہیں مانتا ، میں نہیں مانتا ‘‘
نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی ںے کہا کہ کل رات سے ہماری ملک گیر تحریک شروع ہو جائے گی،ہم نے اللہ اکبر کہہ کر جو علامہ ناصر عباس نے کہا اس پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا کل رات سے ایک ہی نعرہ ہوگا جمہوریت زندہ باد آمریت مردہ باد ،ہمارا تیسرا نعرہ قیدیوں کو رہا کرنے سے متعلق ہوگا ،ہم نے ہر شب و روز پاکستانی عوام کے ساتھ ایک نئے نعرے کو لے کر آگے بڑھنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :صدر اور وزیر اعظم کو تاحیات فوجداری مقدمات سے استثنی حاصل ہو گا