معرکہ حق، بھارت نے خود کو تھانیدار سمجھ لیا تھا، ہماری فوج نے منہ توڑ جواب دیا: احسن اقبال

Nov 08, 2025 | 09:12:AM
معرکہ حق، بھارت نے خود کو تھانیدار سمجھ لیا تھا، ہماری فوج نے منہ توڑ جواب دیا: احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال  نےکہا کہ  معرکہ حق نے دنیا میں پاکستان کے تصور کو بدل دیا ۔

 فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہماری مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت نے خود کو علاقے کا تھانیدار سمجھ لیا تھا۔

ہماری مسلح افواج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ مانچسٹر کے بعد لندن سے بھی قومی ائیر لائن کی پروازیں جلد شروع ہوں گی۔

انہوں نےخوشخبری سنائی کہ کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کے سبب جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل ہوگی۔

احسن اقبال نے پاکستان ہائی کمیشن میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں:محسن نقوی