ایشیا کپ ٹرافی کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں:محسن نقوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)آئی سی سی بورڈ میٹنگز میں ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ باقاعدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا،ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈز میٹنگز میں ٹرافی کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق میٹنگز کے سائیڈ لائنز پر چند رکن ممالک نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازعہ حل ہونا چاہئے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھی اس معاملے کے حل پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
صدر اے سی سی محسن نقوی نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو ،آئی سی سی نے بھی ٹرافی تنازعے کے حل میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ٹرافی کے لیے کسی قسم کی کمیٹی تشکیل نہیں کی گئی،ایشیا کپ ٹرافی پر تمام گفتگو بورڈ میٹنگز کے دوران ہونے والے بریک کے دوران ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :دورہ بنگلہ دیش کیلئے18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان