وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاءمرحومہ کی قبر پر حاضری 

May 08, 2026 | 19:26:PM
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاءمرحومہ کی قبر پر حاضری 
کیپشن: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاءمرحومہ کی قبر پر حاضری 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء مرحومہ کی قبر پر حاضری دی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیگم  خالدہ ضیاء کی قبر پر پھول رکھے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش اور عوام کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء کی سیاسی و عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :  چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی سٹیڈیم آمد ،تمیم اقبال نے استقبال کیا