عمران خان کو پاک فوج کیخلاف بیانات سے گزیزکرنا چاہئے، سردارتنویرالیاس

May 08, 2023 | 22:55:PM
عمران خان کو پاک فوج کیخلاف بیانات سے گزیزکرنا چاہئے، سردارتنویرالیاس
کیپشن: عمران خان سے سردار تنویر الیاس ملاقات کررہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس نے عمران خان کی طرف سے پاک فوج کے سنیئرحکام کےخلاف مہم پرکہا ہے کہ عمران خان یا کسی کو بھی مسلح افواج کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔
سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان قومی سلامتی کی ضامن ہیں،ایسے بیانات ملک کی جڑیں کھوکھلی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحی پر 9 چھٹیاں، بڑی خبر آگئی
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک روزقبل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب جنرل باوجوہ نے سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی،اس کے مقابلے میں آج ملک میں تین گنا زیادہ مہنگائی ہے،جنرل باجوہ کی سازش کے تحت آنے والے چور اس ملک پرمسلط ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ جنرل باوجوہ نے اس ملک کو ان چوروں کا تحفہ دیا ہے ،کوئی دشمن بھی اس ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا جتنا جنرل باجوہ نے پہنچایا ہے،عمران خان نے ایک حاصر سروس اعلیٰ فوجی افسر کا نام لےکرالزام لگایا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو اس شخص کا نام یاد رکھنا جس نے مجھے پہلے بھی دو بار مارنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ