مختلف بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

May 08, 2023 | 17:37:PM
مختلف بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ
کیپشن: مختلف بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردو بدل کر دیاگیا۔ 
سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 13.10سے بڑھا کر 17.13 فیصد کردیا گیا ،سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 18.5 فیصد سے بڑھا کر 19.50 فیصد کردیا گیا ۔
ایک سال کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع 19.82 فیصد 20.80 فیصد کردیا گیا ،6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع 19.64 فیصد سے بڑھا کر 20.82 فیصد کردیا گیا ،تین ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کا منافع 19.92 سے بڑھا کر 20.84 فیصد کردیا گیا ۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 14.87 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے،پنشنرز ،بہبود اور شہدافیملیز سرٹیفکیٹ کا منافع 16.56 فیصد پر برقرار ہے،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 12.84 فیصد پر برقرارہے۔نئے ریٹ کا اطلاق 9 مئی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی