مایا علی سڑکوں پر را ت گئے کرکٹ کھیلنے پہنچ گئیں۔۔ویڈیو وا ئرل

May 08, 2021 | 18:40:PM
مایا علی سڑکوں پر را ت گئے کرکٹ کھیلنے پہنچ گئیں۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مایا علی کو پہلی بار  پاکستان میں روایتی انداز میں سڑک اور گلیوں میں کھیلی جانے والی کرکٹ کھیلتے دیکھا گیاہے وہ بھی آدھی رات کو ۔

ملیحہ رحمٰن نے مایا علی کی  دیگر مرد ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کی سڑک پر رات دیر گئے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ کو بہترین بلے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملیحہ رحمٰن کے مطابق انہوں نے مذکورہ ویڈیو مایا علی کی جانب سے حاصل کی، جس میں اداکارہ کو رات دیر گئے سیکیورٹی اہلکاروں کے سائے میں پرجوش انداز میں کھیل کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مایا علی اچھا اسکور کرنے کے بہترین شاٹ کھیلتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے رات دیر گئے سڑک پر مرد ساتھیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور شائقین نے انہیں بہترین کرکٹر بھی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ سا رہ خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی چہ میگو ئیاں