کراچی:شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ۔۔ دولہا دلہن فرار

May 08, 2021 | 12:03:PM
کراچی:شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ۔۔ دولہا دلہن فرار
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی کے ریسٹورنٹ میں ہوٹل مالک نے ڈبل پیسہ وصول کرکے شادی کی تقریب کی اجازت دے دی مگر پولیس نے چھاپہ مار کر رنگ میں بھنگ ڈال دی۔

ریسٹورنٹ کے ہال میں 250 افراد کو بٹھایا گیا تھا اور شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران پولیس نے دھاوا بول دیا۔پولیس کے چھاپے پر دولہا دلہن اور کئی باراتی فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے  دولہا کے والد اور ہوٹل مینیجر کو حراست میں لے لیا۔ادھر لی مارکیٹ میں ایس او پیز  کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا جبکہ  ڈیفنس اور گارڈن میں بھی 6 سیلون اور متعدد دکانیں سیل  کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ.. دہشتگردوں کی ملٹری پوسٹ پر فائرنگ.. پاک فوج کا بھرپور جواب