باجوڑ.. دہشتگردوں کی ملٹری پوسٹ پر فائرنگ.. پاک فوج کا بھرپور جواب

May 08, 2021 | 11:43:AM
باجوڑ.. دہشتگردوں کی ملٹری پوسٹ پر فائرنگ.. پاک فوج کا بھرپور جواب
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)افغانستان سے دہشتگردوں نے بین الاقوامی سرحد پر باجوڑ میں ملٹری چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔

پاک فوج نےدہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری جواب دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان زخمی ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق پاکستان افغانستان سے موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کی درخواست کرتا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں کے لئے افغان سرزمین استعمال ہونے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات۔مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط