بیرون ملک بھیجنے کیلئے 83 لاکھ روپے لینے والا ہیومن سمگلر گرفتار

Mar 08, 2026 | 18:50:PM
 بیرون ملک بھیجنے کیلئے 83 لاکھ روپے لینے والا ہیومن سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حیدرآباد میں ایف آئی اے کرائم سرکل  نے  سپر ہائی وے پر کاروائی کر کے ایک ہیومن سمگلر کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کرائم سرکل کے سب انسپیکٹر وقار احمد کی ٹیم نے  ایک شہری سے  83 لاکھ روپے بیرون ملک بھیجنے کے عوض وصول کرنے والے ہیومن سمگلی کو سپر ہائی وے پر گرفتار کر لیا۔

اس ہیومن سمگلر نے  ایک شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ایک کروڑ تیس لاکھ  روپے طلب کیے تھے۔ بیرون ملک جانے کے خواہشمند شخص نے اس ہیومن سمگلر کو   83 لاکھ  روپے ادا کئے۔ 

 ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ درج کر کے آج ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اب  ایف آئی اے نے  مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔