امیر قطر کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ،خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mar 08, 2026 | 09:58:AM
امیر قطر کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ،خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر قطر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے قطر اور خطے کے ممالک پر ایرانی حملوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے خطے میں موجود کشیدگی کو بین الاقوامی سلامتی اور امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:متعدد امریکی فوجی ہماری قید میں ہیں:علی لاریجانی کادعویٰ
امیر قطر نے بحران کے خاتمے کیلئے سفارت کاری تیز کرنے کی اہمیت پر زوردیااورکہاکہ ریاست قطر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا دفاع سے دریغ نہیں کرے گی۔