متعدد امریکی فوجی ہماری قید میں ہیں:علی لاریجانی کادعویٰ
امریکا اپنے غلط اندازوں کی دلدل میں پھنس چکا ،آبنائے ہرمز بند نہیں کی، قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سربراہ ایرانی قومی سلامتی علی لاریجانی نے دعویٰ کیاہے کہ متعدد امریکی فوجی ہماری قید میں ہیں۔
علی لاریجانی نے کہاہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری لڑائی کے دوران کچھ امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ،امریکا اپنے غلط اندازوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے،اسے اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی، خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔
علی لاریجانی نے کہاکہ امریکا اوراسرائیل کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں،خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب دنیا کی سیکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا،ایران کو خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں.
یہ بھی پڑھیں:امریکی اڈوں کوجائز ہدف سمجھتے ہیں،ایرانی صدر نےاپنے بیان کی وضاحت کر دی
علی لاریجانی نے مزیدکہاکہ امریکی اڈے دشمنوں کے لیے استعمال ہوں گے تو ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے،آبنائے ہرمز بند نہیں کی، جنگ کے باعث صورتحال متاثر ہے۔