امریکی اڈوں کوجائز ہدف سمجھتے ہیں،ایرانی صدر نےاپنے بیان کی وضاحت کر دی  

Mar 08, 2026 | 09:03:AM
امریکی اڈوں کوجائز ہدف سمجھتے ہیں،ایرانی صدر نےاپنے بیان کی وضاحت کر دی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے اندر تنقید کے بعد اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو ہم اپنا جائز ہدف سمجھتے ہیں۔ 

صدر پزشکیان نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اپنے دوست ہم سایہ ممالک پر نہیں بلکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تنصیبات اور فوجی اڈوں سے ایران کے خلاف جارحیت کی گئی گئی، اس لیے ان تنصیبات اور فوجی اڈوں کو ہم اپنا جائز ہدف سمجھتے ہیں۔

 ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہم اپنے ملک کے دفاع اور مزاحمت کے لیے آخری سانس تک کھڑے ہیں، ہم علاقائی ریاستوں سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، یہ خواہش امریکا سے مقابلے میں ایران کے حقِ دفاع کی نفی نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں:’’اب خاموش نہیں بیٹھیں گے ‘‘سعودی عرب نے وارننگ دیدی

اس سے پہلے ایرانی صدر نے ٹیلے ویژن خطاب میں ایرانی حملوں میں نشانہ بننے والے پڑوسی ملکوں سے معذرت کی تھی۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے خلاف اب تک کوئی جارحیت نہیں کی گئی لیکن اگر ایران پر حملے جاری رہے تو تمام امریکی فضائی اڈے اور امریکی مفادات ایران کے نشانے پر ہوں گے۔