پاکستانی ڈاکٹرکی گانا گاتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر مقبول

Jun 08, 2021 | 23:02:PM
پاکستانی ڈاکٹرکی گانا گاتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر مقبول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستانی نژاد فزیشن ڈاکٹر ردا عرفان خان نے نصرت فتح علی خان کا مشہور گانا گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر ابھرنے والے فنکار اپنی صلاحیت کے باعث شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں اور ڈاکٹر ردا کا شمار ان ہی میں ہوتا ہے۔ڈاکٹر ردا نے استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی 'کالی کالی زلفوں' اپنی سریلی آواز میں گٹار کے میوزک پر گنگنائی جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک 50 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جس پر ڈاکٹر ردا نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر ردا عرفان پہلے بھی کئی گیتوں کو اپنی آواز میں گا چکی ہیں جن کی ویڈیوز ان کے اکاونٹ پر موجود ہیں تاہم انہوں نے نصرت فتح علی خان کے گائے گئے گیتوں میں معمولی سی تبدیلی کی جسے منفرد انداز کے سبب صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں پرانے دور کے عمدہ گانے بے حد پسند ہیں۔ ردا کی مذکورہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بھی آرٹیکلز لکھے۔
یہ بھی پڑھیں

https://www.instagram.com/tv/CPLmZRoB1mE/?utm_source=ig_web_copy_link