ٹرین حادثہ۔مرنیوالوں کی تعداد 62 ہوگئی۔ ریلوے ٹریک پر ٹرینیں بحال

Jun 08, 2021 | 08:39:AM
ٹرین حادثہ۔مرنیوالوں کی تعداد 62 ہوگئی۔ ریلوے ٹریک پر ٹرینیں بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ سندھ کےشہر ڈھرکی کے قریب ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 62 ہوگئی جبکہ 100 سے زائد زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈہرکی کے قریب ٹرین کا ہولناک حادثہ ہوا تھا، ملت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر مخالف ٹریک پر آگئی تھیں، جس کے دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گرنے والی بوگیوں سے ٹکرا گئی تھی۔ اس حادثہ کے نتیجے میں کافی غمگین مناظر دیکھنے میں آئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں  لودھراں کے دو سگے بھائی، والدہ اور کزن بھی شامل ہیں،وہاڑی کے رہائشی حضور خان کی بیوی، بیٹی اور سسر بھی حادثے میں جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب ریلوے کے ٹریک سے بوگیوں سے کو ہٹا لیا گیا ۔ ریلیف آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، حادثے کا شکار انجن اور 17 کوچز اٹھا لی گئیں جبکہ ریلوے ٹریک پرٹرینیں بحال کر دی گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹر زنے ملتان سلطانز کودھو ل چٹا دی