انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم

Jan 08, 2026 | 19:10:PM
انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 280.06 روپے سے کم ہوکر 280.05 روپے پر بند ہوا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.10 روپے پر برقرار  رہا۔یورو 34 پیسے سستاہوکر 330.29  روپے،برطانوی پاؤنڈ 1.24 روپے کمی کے بعد  380.45 روپے اورسعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.39 روپے کا ہوگیا۔تاہم یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 77.24 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی شاندار نیلامی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اہم بیان